فجر کی نماز کے بعد سنت یا نفل نماز
سوال:۔کیا فجر کی نماز کے بعد سنت یا نفل پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟(خلیل احمد ،ملتان)
جواب:فجر کا وقت ختم ہونے کے بعد جب کم ازکم دس منٹ گزرجائیں اور اشراق کا وقت شروع ہوجائے پھر فجر کی سنتیں لوٹا سکتے ہیں اور نفل نماز پڑھ سکتے ہیں۔