حاجی قصر نماز پڑھے گا یا نہیں؟
سوال:میری حج کے لیے روانگی ۲۸ ذوقعدہ کو ہے اور حج کے فورا بعد مدینہ طیبہ روانگی ہے، پوچھنایہ ہے کہ مکہ مکرمہ اور منی ومزدلفہ میں پوری نماز پڑھوں گا یا قصر کروں گا؟(عبداللطیف،حیدر آباد)
جواب:آپ وہاں مسافر ہوں گے اور قصر نماز پڑھیں گے۔اصول یہ ہے کہ جن حاجی حضرات کو منی جانے سے پہلے مکہ مکرمہ میں پندرہ دن یا اس سے زیادہ اقامت کا موقع نہیں ملے گا وہ مکہ مکرمہ ،منی ،عرفات اور مزدلفہ میں مسافر ہوں گے ۔میرے جواب کی بنیاد اس تحقیق پر ہے کہ یہ مقامات شرعا الگ الگ ہیں۔