بچپن کا نکاح منسوخ ہوسکتاہے یا نہیں



سوال :۔میرا نکاح بچپن میں ہوا‘ اس وقت میں نابالغ تھا‘ لڑکی بھی نابالغ تھی‘گھر والوں نے دونوں کا نکاح کردیا‘لڑکی کی طرف سے نکاح کے کلمات اس کے والدنے ادا کیے تھے‘ مجھے بھی شعور و سمجھ نہیں تھی‘ اب دونوں کے گھر والے بڑی عید کے بعد ہماری رخصتی کرنا چاہتے ہیں۔میں اس لڑکی کے ساتھ شادی نہیں کرنا چاہتا‘ آپ بتائیں کیا یہ نکاح جائز اور شریعت کے مطابق ہے؟ (محمد احسان،راوپنڈی)

جواب:اگر نابالغ لڑکے یا لڑکی کا نکاح اس کے باپ دادا نے کیا ہو تووہ نکاح درست ہے اور بلوغت کے بعدنابالغ یا نابالغہ کو باپ دادا کے کیے ہوئے نکاح کو فسخ کرنے کا اختیا ربھی نہیں الا یہ کہ باپ دادا نے بچوں کی رعایت ومصلحت کو مد نظر نہ رکھا ہو بلکہ واضح طور اپنے اختیار کا غلط استعمال کیا ہو۔