حج کی سعادت کے بعد نام کے ساتھ ’’حاجی ‘‘لگانا



سوال:۔ حج کرنے کے بعد کیا اپنے نام کے ساتھ ’’حاجی‘‘ لگانا جائز ہے؟ کیا میں اپنے نام کے ساتھ ’’حاجی‘‘ لگاؤں یا نہ لگاؤں؟(محمد الیاس،راول پنڈی)

جواب:اگر کسی کو مقبول حج کی سعادت حاصل ہوگئی ہے تو اسے زیبا ہے کہ اپنے لیے حاجی کا لقب استعمال کرے ،مگر ہماری عباد توں کا جو حال ہے وہ ہم سب کو معلوم ہے،ایسے حالات میں اپنے نام کے ساتھ حاجی کا لقب لگانا زیب نہیں دیتا اور ہم خود کیوں اپنے عبادات کی تشہیر اور نمائش کریں؟اگر اللہ تعالی نے ہماری عبادت قبول کرلی ہے تو ہم حاجی ہیں اگرچہ کوئی ہمیں حاجی نہ سمجھیں اور اگر قبول نہیں کی ہے تو اپنے آپ کو حاجی کہنے سمجھنے یا کہلوانے سے کوئی خدا تعالی کی نظر میں حاجی نہیں بن جاتا۔بہرحال خود ایک ایسے لقب کے استعمال سے پرہیز کیجیے جو ہمارے دین کا مزاج نہ ہو اورجس میں اپنے عمل کی تشہیر اور نمائش ہواورجس سے ریا ونمود کی بو آتی ہو۔