طواف افضل ہے یا عمرہ
سوال:۔ حج تمتّع کی نیت کرکے جو حضرات احرام باندھ کر جاتے ہیں اور مکّہ معظمہ پہنچنے کے بعد اور عمرہ ادا کرنے کے بعد احرام کھول دیتے ہیں اور پھر حج کے ایام میں دوبارہ احرام حج کے لیے باندھتے ہیں، ایسے حضرات اس درمیانی عرصہ میں اگر زیادہ سے زیادہ عمرہ ادا کرنا چاہیں جس کے لیے مسجد عائشہ میں احرام باندھنے کے لیے جانا ہوتا ہے‘ تو یہ زیادہ سے زیادہ عمرہ دوسروں کے لیے کرنا جائز ہے یا پھر عمرہ کی بجائے طواف زیادہ سے زیادہ کرے؟محمد ایس خان‘ کراچی)
جواب:حج تمتع کرنے والا اس درمیانی عرصہ میں چاہے عمرے کرے یا طواف، دونوں جائز ہیں اور زیادہ افضل یہ ہے کہ طواف کرے مگر شرط یہ ہے کہ جتنا وقت عمرے پر خرچ ہوتا ہے اتنا وقت یا اس سے زیادہ وقت طواف پر خرچ کرے۔