اگر پہلے مدینہ منورہ جانا ہو تو احرام ضروری نہیں
سوال:۔میں اور میری بیوی مدینہ جانا چاہتے ہیں‘مسئلہ یہ ہے کہ جہاز مدینہ جاتے ہوئے میقات پر سے گزرے گا‘ ہماری نیت عمرہ کرنے کی ہے،لیکن ایک دودن مدینہ میں ٹھہرنے کے بعد‘ کیا ہم بغیر احرام باندھے مدینہ جاسکتے ہیں؟(محمد فیصل‘ راول پنڈی)
جواب:آپ دونوں میقات سے بغیر احرام باندھے گزر سکتے ہیں کیونکہ ارادہ مدینہ طیبہ جانے کا ہے پھر جب مدینہ منورہ سے عمرے کا ارادہ کرلیں تو وہاں سے احرام باندھ لیں۔