دریائی جانوروں میں صرف مچھلی کیوں حلال ہے؟
سوال:۔ قرآن مجید کی آیت ہے کہ دریاؤں کے جانوروں کو حلال قرار دیا گیا ہے، مگر ہم صرف مچھلی حلال سمجھتے ہیں، جب کہ سمندروں میں اور بھی جاندار ہوتے ہیں۔(ظہیر سومرو،نواب شاہ)
جواب:آپ نے جس آیت کا حوالہ دیا ہے وہ سورہ مائدہ کی آیت نمبر ۹۶ ہے۔اس آیت میں دریائی جانوروں کے شکا ر کو حلال فرمایا گیا ہے مگرخود ان جانوروں کو حلال نہیں بتایا گیا ہے۔کسی جانور کا شکار حلال ہونے سے اس جانور کا حلال ہونا لازم نہیں آتا،شکار تو حرام جانور کا بھی ہوسکتا ہے مثلا جنگلی جانوروں میں شیر اور چیتے وغیرہ کا شکار جائز ہے مگر یہ جانور حلال نہیں،اسی طرح تمام دریائی جانوروں کا شکار تو جائز ہے مگر حدیث کی رو سے صرف مچھلی حلال ہے۔