کلب کی ممبر شپ کے متعلق ایک مبہم سوال



سوال:۔میرا ایک دوست ایک کلب کا ممبر ہے،اس کلب کے ہزاروں ممبر ہیں،یہ ممبر ایک سسٹم اور اصول کے تحت ہر نئے ممبر کو ہزار روپے سے اس کی امداد کرتے ہیں،اس طرح اس کے پاس لاکھوں کی رقم جمع ہوجاتی ہے،معلوم یہ کرنا ہے کہ ایسی رقم کی شریعت میں کیا حکم ہے؟(سلیم ملک ،اسلام آباد)

جواب:سوال وضاحت طلب ہے۔وہ سسٹم اور اصول کیا ہیں جس کے تحت پرانے ممبر نئے آنے والے ممبر کے ساتھ مالی تعاون کرتے ہیں؟کلب ،اس کی ممبر شپ کے قواعد اور مقاصد واضح ہونے کے بعد جواب دیا جاسکتا ہے۔