جی پی فنڈ کا حکم
سوال:۔کیا جی پی فنڈ اپنی مرضی سے لینا جائز ہے،کیوں کہ جتنا کٹتا ہے اتنا ہی فائدہ ملے گا،جس طرح میرا پندرہ سو کٹتا ہے اور اس پر اتناہی میرا دارہ دیتا ہے تو کیا لینا جائز ہے،اگر کوئی نہیں لینا چاہے تو کوئی جبر نہیں،اس کے متعلق کیا حکم ہے؟(حارث خان،ہری پور)
جواب:جی پی فنڈ لینا جائز ہے اور اس پر جو اضافہ سود کے نام سے ملتا ہے وہ لینا بھی جائز ہے۔