مونچھیں بڑھ کر لبوں پر آجائیں تو کیا حکم ہے
سوال:۔اگرکسی کی مونچھیں اتنی بڑھ جائیں کہ ہونٹوں پر آجائیں تو اس بارے میں کیا حکم ہے؟(عاطف علی صدیقی،گوجرانوالہ)
جواب:اگر مونچھیں اتنی بڑھ جائیں کہ کھاتے پیتے وقت برتن میں پڑھ جاتی ہوں تو اتنی مونچھیں رکھنا گناہ ہے۔حضرت زید بن ارقم روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا کہ جو مونچھیں نہیں تراشتا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔اس لیے بہتر یہ ہے کہ ہر ہفتہ بالخصوص جمعہ کے دن ناخن تراش لیے جائیں،لبیں درست کرلی جائیں اوربدن کی صفائی حاصل کرلی جائے۔