جھینگے کا حکم
سوال:۔جھینگے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اگر یہ مکروہ ہے تو کیوں ہے؟(ایاز سومرو،لاڑکانہ)
جواب:جھینگے کے بارے میں یہ اختلاف ہے کہ وہ مچھلی کی قسم ہے یا نہیں اور اس وجہ سے علماء میں بھی اختلاف ہے کہ وہ حلال ہے یا حرام؟جو لوگ اسے مچھلی کی قسم سمجھتے ہیں وہ اسے حلال سمجھ کر کھاتے ہیں اور جن کے نزدیک یہ مچھلی نہیں ہے وہ اسے ناجائز کہتے ہیں۔دونوں جانب اپنے اپنے موقف پر دلائل رکھتے ہیں ،اس اختلاف کی وجہ سے سختی مناسب نہیں ہے،بہتر یہ ہے اور تقوی بھی یہ ہے کہ انسان خود اس کے کھانے سے پرہیز کرے مگر جو اسے جائز سمجھتے ہیں ان پر تنگی نہ کرے۔