سیدہ لڑکی کا غیر سید کو رشتہ نہ دینا
سیدہ لڑکی کا غیر سید کو رشتہ نہ دینا
سوال:۔ہمارے معاشرے میں سید گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے رشتے خاندان سے باہر (یا غیر سید لڑکوں کو) نہیں دیے جاتے،میرے ایک قریبی جاننے والے کی بچیاں جوان ہو چکی ہیں،لیکن خاندان میں مطلوبہ معیار کے لڑکے نہ ہونے کے سبب وہ باہر (غیر سید) رشتہ دینے سے انکار کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سید خاندان کی لڑکیاں غیر سید کو دیناگناہ ہے۔اس حوالے سے آپ کی رہنمائی درکار ہے کہ کیا اس بات کا شریعت سے کوئی تعلق ہے؟(ڈاکٹر جاوید اقبال: راول پنڈی)
جواب:۔یہ خالص جاہلیت ہے کہ لڑکی غیر سید کو دینا گناہ ہے،اگر چہ اسے پوری عمر بھٹانا پڑے۔جاہلیت کے اس بت کو اسلام نے توڑا تھا مگر لوگوں نے اس ٹوٹے ہوئے بت کے ذرات جوڑکر پھر سے ایک بت کھڑا کردیا ہے۔