اللہ تعالی کو گواہ بناکر نکاح کرنا



سوال:۔بچپن میں میری کزن سے منگنی ہوگئی تھی،ایک برس پہلے ہم نے آپس میں اللہ تعالیٰ کو گواہ بناکرایک دوسرے کو قبول کیا تھا۔کیا اس طرح ہمارا نکاح ہوگیا ہے؟(ایچ اعجاز)

جواب:اس طرح کے لغو اور بے ہودہ حرکت سے نکاح منعقد نہیں ہوتا ،نکا ح ایک پاکیزہ رشتہ اور مقدس بندھن ہے اسے پورے تقدس اور احترام کے ساتھ گواہان کی موجودگی میں انجام دینا چاہیے۔