کیا موت وقت سے پہلے آسکتی ہے؟



سوال : قرآن و سنت کی روشنی میں بتایا جائے کہ انسان کی موت وقت پر آتی ہے یا وقت سے پہلے بھی ہوجاتی ہے؟

جواب:ہر انسان کی موت اس کے مقررہ وقت پر ہی آتی ہے۔یہ ایک مسلمہ اور متفقہ مسئلہ ہے اوراس بارے میں آیا ت اور احادیث بے شمار ہیں ،جن کا ذکر طوالت کا باعث ہے۔