ناپاکی کی حالت میں سورتیں اور آیتیں پڑھنا
سوال:۔مجھے ہمیشہ کچھ سورتیں، کچھ دعائیں اور آیات وغیرہ پڑھنے کی عادت تھی، اب یہ عادت ایسی ہوگئی ہے کہ پاکی، ناپاکی، کا کچھ خیال نہیں رہتا اور وہ زبان پر ہوتی ہیں۔کیا میں کسی گناہ کی مرتکب ہو رہی ہوں ۔(ن۔م،کراچی)
جواب:ناپاکی کی حالت میں سورتیں اور قرآنی آیات پڑھنا جائز نہیں ہے،مسنون دعائیں پڑھ سکتی ہیں اور قرآن کریم کی وہ چھوٹی آیتیں جو دعا کے طور پر مشہور ہیں جیسے رب زدنی علما وغیرہ ،ایسی آیا ت بھی دعا کے طور پر پڑھ سکتی ہیں۔