زکوۃ فلیٹ کی مالیت پر یا کرایہ پر؟
سوال:۔میرے پاس نصاب سے زائد سونا ہے،نیز ایک فلیٹ کرایے پر دیا ہے،اس کے علاوہ کچھ رقم بینک میں جمع ہے،سوال یہ ہے کہ زکوٰۃ صرف سونے پر دینا ہے یافلیٹ کی بھی زکوٰۃ دینی ہوگی؟(ایم آصف)
جواب:سونا اور جو رقم بینک میں جمع ہے ان دونوں پر زکوۃ واجب ہے اور فلیٹ کی مالیت پر زکوۃ نہیں ہے تاہم کرایہ اگر بچ جاتا ہے تو دیگر اموال کے ساتھ اس پر بھی زکوۃ واجب ہے۔