جنتی میاں بیوی جنت میں ساتھ رہیں گے



سوال:۔میں نے کہیں پڑھا تھا کہ اگر میاں بیوی دونوں جنتی ہوں گے تو وہ جنت میں بھی میاں بیوی کی حیثیت سے ساتھ رہیں گے۔نیز ان کی اولاد بھی اگر جنتی ہوگی تو وہ بھی ان کے ساتھ ہوں گے؟ کیا یہ بات درست ہے؟قرآن وسنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔(ایم خان،پشاور)

جواب:درست پڑھا ہے۔میاں بیوی دونوں جنتی ہوں تو جنت میں ساتھ رہیں گے اور جس صورت میں ایک عورت نے ایک سے زائد شادیا ں کی ہوں اور وہ خود اور اس کے سارے شوہر جنتی ہوں تو اسے ا ختیار دیا جائے گا کہ وہ شوہروں میں سے جس کو چاہے بحیثیت شوہر پسند کرلے،معجم طبرانی کی اس روایت میں یہ اضافہ بھی ہے کہ وہ عورت اپنے شوہروں میں سے جو سب سے زیادہ خوش خلق ہوگا ،اسے بحیثیت شوہر اپنے لیے چن لے گی۔(مجموعۃ الفتاوی:۳؍۲۵۷)