مرد کامرد سے کتنا پردہ ہے؟



سوال

سوال۔۔۔۔ایک شخص دوسرے شخص کے سامنے اپنے جسم کا کتنا حصہ ظاہر کرسکتا ہے؟


جواب

جواب۔۔۔ایک مرد کا دوسرے مرد سے ناف سے لے کر گھٹنے تک کا پردہ ہوتا ہے،اس حصے کے علاوہ جسم کا بقیہ حصہ کسی مرد کے سامنے ظاہر کیا جاسکتا ہے اور جس حصہ کا چھپانا ایک مرد کا دوسرے مرد سے ضروری ہے اسی حصے کا  ایک عورت کا دوسری عورت سے چھپانا بھی ضروری ہے۔حاصل یہ ہے کہ مردکا مرد سے اور عورت کا عورت سے ناف سے لے کر گھٹنے تک کا پردہ ہے۔