اس سال ہمارا یوم عرفہ کس دن ہوگا؟



سوال

سوال۔۔۔اس سال ہمارا اور سعودی عرب کا دودن کا فرق آگیا ہے اب سوال یہ ہے کہ عرفہ کے دن روزے کی بڑی فضیلت ہے مگر ہمارا یوم عرفہ سعودی کے حساب سے ہوگا یا پاکستان کے؟اگر پاکستان کے حساب سے ہوگا تو کیا یوم عرفہ دو ہوں گے؟


جواب

جواب۔۔۔جس طرح نماز ہم اپنے وقت کے حساب سے پڑھتے ہیں روزہ اپنے چاند کے حساب سے رکھتے  ہیں اسی طرح یوم عرفہ بھی یہاں پاکستا ن کے حساب سے شمار کریں گے۔اور جس طرح رمضان دو نہیں ہوتے اور نمازوں کا وقت مختلف ہونے کے باوجود نمازایک ہی ہوتی ہے اس طرح عرفہ بھی پوری دنیا میں ایک ہی ہوگا مثلا مشرق بعید کے ممالک میں جب ظہر کی نماز ہوتی ہے تو مغربی ممالک کے مسلمان رات کی نیند لے ہورہے ہوتے ہیں چنانچہ آسٹریلیا والے بہت پہلے اور یورپ والے بہت بعد میں وہی نماز پڑھتے ہیں مگر اس کے باوجود اس دن کی نماز ایک ہی ہوتی ہیں،مطلب یہ ہے کہ اگر وقت کے لحاظ سے عرفہ آگے پیچھے آجائے تو اس کے باوجود عرفہ ایک ہی ہوگا جیسا کہ نمازیں وغیرہ ایک ہی ہوتی ہیں۔