استفتاء بابت دامت برکاتھم العالیہ



سوال

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته کیا فرماتے ہیں علماء دین اور مفتیان کرام شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ایک استاد محترم فرماتے ہیں کہ قرآن کریم کی آیات مبارکہ اور احادیث نبویہ میں برکت کی نسبت صرف اور صرف اللہ تبارک و تعالی کی طرف کی گئی ہے کسی غیر کی طرف یہ نسبت منقول نہیں ہے اور ہمارے بڑے مشائخ بھی دامت برکاتھم العالیہ کے بجائے حفظہ اللہ ، دامت فیوضھم ، قدس سرہ ، سلمہ اللہ تعالی وغیرہ جیسے دعائیہ کلمات استعمال کرتے ہیں لہذا کسی غیر اللہ کیلئے دامت برکاتھم العالیہ کے کلمات استعمال کرنا درست نہیں ہے۔ آپ حضرات اس حوالہ سے باحوالہ جواب تحریر فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی۔ اجرکم علی اللہ مستفتی بندہ عرفان اللہ درویش ھنگو


جواب