مسجد میں قرآن پاک کی پشت کرنا



 
سوال
مسجد میں قرآن پاک پڑھنے والے لوگ ایک دوسرے کی طرف پشت کرکے قرآن پاک کی تلاوت کرسکتے ہیں؟
جواب
 قرآن کی طرف پیٹھ کا ہونا مطلق مکروہ نہیں ہے، بلکہ اس طرح پیٹھ کرنا کہ جس میں عرفا بے ادبی سمجھی جاتی ہو، مکروہ ہے، جیسے بہت قریب بیٹھنے والے کے پیچھے قرآن ہاتھ میں لے کر پڑھنے میں بے ادبی معلوم ہوتی ہے، لیکن زیادہ فاصلہ ہو یا بڑی مسجد میں مجمع کثیر ہو، تو آگے بیٹھنے والے کے پشت کی طرف رخ کرکے بھی قرآن پڑھناجائز ہے، منع نہیں ہے۔  (الفتاوى الحدیثیة،  ص: 164، ط: دارا لفكر بيروت)