تعویذ کے ذریعے کسی کو رشتے پر مجبور کرنا



سوال:۔ مجھے ایک جگہ رشتہ کرنا ہے  مگر وہ لوگ راضی نہیں ہیں۔ایک عامل بھاری رقم کے عوض مجھے گارنٹی دیتا ہے کہ بہر صورت یہ رشتہ ہوجائے گا۔کیا یہ جائز ہوگا؟
 
جواب:۔اگر تعویذ ناجائز ہو یا تعویذ تو جائز ہومگر مقصد ناجائز ہو یا مقصد بھی جائز ہو مگر اسے غیر شرعی طریقے سے حاصل کیا جائےتو ناجائز ہے۔ایسا تعویذ جس کے ذریعے کسی کا ارادہ اوراختیار چھین لیا جائے  اور وہ مجبور ہوکرحامی بھردے ناجائز ہے۔