کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ ،حضرت علی رضی اللہ عنہ کے داماد تھے؟
سوال :۔میں نے سنا ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی صاحبزادی سے نکاح کیا تھا،کیا یہ بات تاریخی طور پر درست ہے؟
جواب :۔آپ نے درست سنا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے داماد تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان کے ساتھ سسرالی رشتہ کا شرف حاصل کرنے کے خاطر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی حضرت ام كلثوم جو کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی بطن سے تھی کے ساتھ نکاح کیا تھا اوراعزاز واکرام کے طور پر ان کا چالیس ہزار درہم مہر مقررکیا تھا۔السيرة النبوية لابن كثير:باب ذكر زوجاته صلوات الله وسلامه عليه ورضى عنهن وأولاده (4/ 611)،ط. دار المعرفة للطباعة والنشر والتوزيع بيروت ، عام النشر: 1395 هـ - 1976 م۔الاستيعاب في معرفة الأصحاب لابي عمر: في ترجمة أم كلثوم بنت علي بن أبي طالب (4/ 1954، 1955) ، رقم الترجمة (4204)،ط. دار الجيل، بيروت، الطبعة: الأولى، 1412 هـ - 1992 م