تعویذ کے ذریعے علاج ،اس کا استعمال اوراس پراجرت لینے کاحکم
سوال:۔تعویذات اور عملیا ت کے ذریعے علاج کروانا اورتعویذ کا استعمال کرنا کیسا ہے،؟ تعویذ پر اجرت لینا کیسا ہے؟(محمد سفیان، کراچی)
جواب:ہومیوپیتھی،ایلوپیتھی اوریونانی طریقہ علاج کی طرح تعویذ کے ذریعے بھی علاج معالجہ درست ہے۔جس طرح یہ دیگر طریقہ ہائےعلاج ہیں اسی طرح تعویذات اورعملیات بھی ایک تدبیر اورطریقہ علاج ہیں البتہ تعویذات اورعملیات میں یہ شرط ہے کہ ان کا معنی ومفہوم معلوم ہو ،ان میں کوئی شرکیہ کلمہ نہ ہواور ان کے مؤثر بالذات ہونے کا اعتقاد نہ ہو ۔اگر ان شرائط کی رعایت ہو تو اس کے ذریعے علاج اوراس کااستعمال اور اس پر مناسب معاوضہ لیناجاِئز ہے۔مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (7 / 2880، رقم الحدیث:4553، الفصل الثانی، کتاب الطب والرقی، ط؛ دارالفکر بیروت) فتاوی شامی: (6 / 363، کتاب الحظر والاباحۃ، ط؛ سعید)