شوہر کی زبان بندی کے لیے جادوٹونہ کرنا



سوال:۔  اگر کوئی عورت اپنے خاوند  کی بد زبانی  اور روز  بروز کی گالم گلوچ سے  پریشان ہوتو  کیا وہ خاوند کی زبان بندی  اور خانگی زندگی کو پرسکون بنانے کے لیے  کسی جادو ٹونے سے مدد لے سکتی ہے؟ رہنمائی فرمائیں ، جزاک اللہ
(اظفر صدیقی کراچی)
 
جواب:۔شوہر کی زبان بندی کے لیے  یا ازدواجی زندگی کو پرسکون بنانے کے لیےجادوٹونہ حرام ہے۔ہاں  کوئی   قرآنی سورت یا آیت یا کوئی اورجائز وظیفہ  اس مقصد کےلیے پڑھنا جائز ہے۔الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6 / 429)