Tafheem e Islam | Aap k Masail Aur Un Ka Hal

روزے کی حالت میں سرمہ ،کاجل،کریم ،لپ اسٹک وغیرہ کااستعمال



سوال:۔ میں نے اکثر لوگوں کو کہتے سنا ہے  روزے کی حالت میں  لپ اسٹک ، کاجل/سرمہ، سر کے بالوں میں تیل  اور ہاتھوں اور جلد پر کریم یا لوشن وغیرہ استعمال  نہیں کرنا چاہیے کیوں یہ جسم میں جذب ہوجاتی ہیں، اگر ایسا کیا جائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور یہ بھی سنا ہے کہ روزہ کی حالت میں بال وناخن نہیں کاٹ سکتے  اس سے دین میں منع فرمایا گیا، کیا یہ باتیں صحیح ہیں ؟
 
جواب:۔روزے کی حالت میں  اگربدن کے  مسامات کے ذریعے کوئی چیز جسم میں داخل ہوتو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا  لہذاان چیزیں کے استعمال کے باوجود روزہ درست ہے تاہم  لپ اسٹک لگانے سے احتیاط کرنی چاہیے  کیونکہ اس کے اجزا ءکا منہ میں جانے کا خطرہ رہتا ہے۔روزہ کی حالت میں بال وناخن کاٹ سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔