Tafheem e Islam | Aap k Masail Aur Un Ka Hal

جس مسجد میں جماعت نہ ہوتی ہو وہاں جمعہ قائم کرنا



سوال :۔ہماری مسجد میں  کبھی جماعت ہوتی اور کبھی نہیں ہوتی، تو اس صورت میں اس  میں  نماز جمعہ ہوجائے گی یا نہیں ؟
دوسرا یہ کہ اگر نماز بہت تیزی سے پڑھائے کہ سمجھ نہیں آئے توکیا حکم ہے؟
 
جواب:۔ اگرمذکورہ مسجدشہر یا فنائے شہر میں ہے یا بڑی بستی میں ہےتوجمعہ کی نماز اس میں درست ہے البتہ اگرمسجد میں  بلاعذرشرعی  جماعت نہیں ہوتی تو بدنصیبی اورمحرومی کی بات ہے۔اگر امام اتنا تیز قرآن پڑھتا ہے کہ حروف ہی درست ادا نہیں ہوتے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنے سے گریز کریں۔حلبی کبیر(ص؛551، فصل فی صلاۃ الجمعۃ، ط؛ سہیل اکیڈمی)