Tafheem e Islam | Aap k Masail Aur Un Ka Hal

بے وضو آن لائن تلاوت کرنا



سوال:۔میں روزانہ آن لائن قرآن پاک کی تلاوت کرتا ہوں ۔ مجھے پوچھنا یہ ہے کہ آفس میں کبھی وضو نہیں بھی ہوتا تو کیا میں تب بھی  قرآن پاک پڑھ سکتا ہوں  یا اس کے لیے مجھے  وضو لازمی کرنا ہے؟
 
جواب :۔ بے وضو بھی آن لائن قرآن مجید کی تلاوت کرنا جائز ہےالبتہ  قرآن کریم  کی آیات  کو چھونا جائز نہیں ہے۔ لہذا موبائل یا لیپ ٹاپ  کی اسکرین پر اگر قرآن کریم  کھلا ہوا ہو تو اسکرین کو  وضو کے بغیرچھونا جائز نہیں ہے، اس کے علاوہ  موبائل  یا لیپ ٹاپ کے دیگر حصوں کو  مختلف  اطراف  سے وضو کے بغیر چھونے میں مضائقہ نہیں۔