Tafheem e Islam | Aap k Masail Aur Un Ka Hal

آن لائن ارننگ



سوال :۔آن لائن ارننگ کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ جائز ہے کہ نہیں۔ جسمیں کم از کم 5000 سےا سٹارٹ کرتے ہیں اور روزانہ آن لائن کچھ اشتہار کلک کرنے ہوتے ہیں۔ جس پر اکاؤنٹ میں رقم جمع ہوتی رہتی ہےجیسا کہ Earn and Earn کے نام سے ایک کمپنی چل رہی ہے۔اس کے علاوہ اور بھی کمپنیاں ہیں۔ ہماری رقم جس کے پاس جارہی ہے اور کس کام میں لگ رہی ہے ،ہمیں معلوم نہیں۔
 
جواب:۔جو صورت آپ نے ذکر کی ہے ،اس میں اگر اشتہار بھی شرعی اصولوں کے مطابق ہو اورجس کام تشہیر کی جارہی  ہو وہ بھی اسلامی ہوپھر بھی  کمائی  کایہ طریقہ جائز نہیں  ۔اس  میں جھوٹ اور دھوکہ دہی کا عنصر  ہے اور یہ کوئی  معقول معاشی سرگرمی   نہیں بلکہ قوتوں اورصلاحیتوں  کا ضیاع  ہے اوراس کانتیجہ سستی اورکاہلی  کے سواکچھ نہیں ۔