Tafheem e Islam | Aap k Masail Aur Un Ka Hal

شراب لگے کپڑوں میں نماز



سوال:۔اگر کپڑوں پر شراب لگی ہوئی ہو تونماز اداکرسکتے ہیں یا نہیں؟
 
جواب:۔ انگورکی کچی اورپکی شراب اورکھجور اورمنقیٰ کی شراب،یہ چاروں شرابیں نجس ہیں اوران  کی نجاست لعینہ ہے ،اس لیے اگر ان میں سے کوئی شراب کپڑوں پر لگے توکپڑے کوپاک کرناضروری ہے ،ان چاروں کے علاوہ اگر کوئی اورشراب کپڑے پر لگی ہوتوشیخین کے نزدیک نماز ہوجائے گی مگر امام محمد اورجمہور اہل علم کے نزدیک اسے بھی دھونا ضروری ہے اوراحتیاط اسی میں ہے کہ کپڑادھولیاجائے۔