Tafheem e Islam | Aap k Masail Aur Un Ka Hal

بے ریش لڑکوں کواعتکاف میں نہ بیٹھنے دینا



سوال:۔ہماری مسجد  میں اس سال سے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کیلئے باریش ہونے کی شرط لگائی ہے۔ اور بے ریش لڑکوں کا بیٹھنا ممنوع قرار دیا ہے۔ اب کچھ لڑکوں کے بزرگ اس پر بہت ناراض ہورہے ہیں کہ یہ اپنی طرف سے شریعت میں اضافہ ہے اور جب اللہ اور اس کے رسول نے پابندی نہیں لگائی تو یہ کون ہوتے ہیں؟ آیا ان بزرگوں کا یہ کہنا درست ہے؟ اور کیا مسجد والوں کا اس طرح کی پابندی لگانا درست ہے؟

جواب :۔سمجھد ارلڑکا اگر چہ بالغ نہ ہواعتکاف میں بیٹھ سکتا ہے لیکن اگرکمیٹی اندیشہ فتنہ کی وجہ سے بے ریش لڑکوں پر  پابندی  کا فیصلہ کرتی ہے یا اس وجہ سے  ممانعت کرتی ہے کہ غیر سنجیدہ ہونے کی وجہ سے دوسروں کے عبادات میں خلل پڑتا ہے توپابندی کافیصلہ درست ہے۔